تمباکو ٹیکسز میں کمی

تمباکو ٹیکسز میں کمی، فنانس ترمیمی بل اسمبلی اجلاس میں پیش

تمباکو ٹیکسز میں کمی کیلئَے فنانس بل میں ترامیم خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس میں پیش کر دی گئیں، بجٹ پیش کرتے وقت تمباکو پر ایکسائز ڈیوٹی 50 روپے نافذ کی گئی تھی۔
ویب ڈیسک: خیبرپخوابخوا اسمبلی کے اجلاس میں تمباکو ٹیکسز میں کمی کے حوالے سے فنانس بل میں ترامیم پیش کر دی گئیں۔
اسمبلی اجلاس میں پیش کی گئیں ترامیم کے بعد فنانس بل کے نئے مسودہ کے تحت ورجینا ٹوبیکو پر ٹیکس 50 روپے سے کم کر کے 25 روپے جبکہ سفید پتا پر 30 روپے کی بجائے 15 روپے کر دیا گیا۔
مسودہ کے مطابق صوبائی اسمبلی کے بجٹ سیشن کے دوران تمباکو پر ایکسائز ڈیوٹی 50 روپے لگائی گئی تھی۔
اب نئَے مسودے کے مطابق ٹیکس میں تمباکو پر خودکار نظام کے تحت سالانہ دس روپے اضافہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی ،100انڈیکس میں 318پوائنٹس کا اضافہ