پولیس چوکی پر دہشتگردوں کی فائرنگ

ریگی میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کی فائرنگ، سپاہی زخمی

ویب ڈیسک: ملک کے مختلف علاقوں کی طرح پشاور میں بھی پولیس پر دہشتگردوں کی جانب سے حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ریگی میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے ریگی میں پولیس چوکی زون تھری پر فائرنگ کی گئی ہے۔
اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ پولیس چوکی پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے چوکی پر موجود ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا جسے فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  یوم فضائیہ جوش وجذبے سے آج ملک بھر میں منایا جا رہا ہے