یہودیوں کا جنگ بندی کیلئے مظاہرہ

نیتن یاہو امریکا پہنچ گئے، یہودیوں کا جنگ بندی کیلئے مظاہرہ

ویب ڈیسک: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو امریکہ پہنچ گئے ، دورہ کے موقع پر یہودیوں کا جنگ بندی کیلئے مظاہرہ شدت اختیار کر گیا ۔
ذرائع کے مطابق فلسطین کے حامی یہودیوں نے کیپیٹل ہل میں شدید احتجاج کیا اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دورہ امریکا کے موقع پر جنگ روکنے کا اعلان کرنے کا مطالبہ کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فلسطین کے حامی یہودی مظاہرین کیپیٹل ہل میں قائم کینن ہاؤس کی عمارت میں جمع ہوئے۔ اس موقع پر انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہمارے نام پر کھیلا جانے والا یہ کھیل بند ہونا چاہئے، یہ سلسلہ بند ہونا چاہئے۔
اس دوران یہودیوں کا جنگ بندی کیلئے مظاہرہ کے دوران امریکا سے اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی روکنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ یاد رہے کہ امریکہ کے بھاری اسلحے کی وجہ سے فلسطین میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پولیس نے اسرائیلی وزیراعظم کے دورہ کے موقع پر احتجاج کرنے والے یہودیوں کو حراست میں لے لیا، اس دوران مظاہرین کے نعروں ’غزہ کو جینے دو‘ سے فضا گونج اٹھی۔
امریکی صدر جو بائیڈن اسرائیلی وزیراعظم سے کل ملاقات کریں گے جبکہ سابق صدر ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم کی ملاقات اس سے بھی اگلے دن جمعہ کو متوقع ہے۔
یاد رہے کہ اسرائیلی شہر تل ابیب میں بھی اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
مظاہرین نے احتجاج کے دوران زور دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ نیتن یاہو آج امریکی کانگریس سے خطاب میں غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کی ڈیل کا اعلان کریں۔
یاد رہے کہ فلسطین کے حق میں یورپی ممالک میں‌بھی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، اس دوران ہزاروں مظاہرین کو گرفتار بھی کیا گیا ہے.
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے حالیہ دورہ امریکہ کے موقع پر بھی فلسطین کے حمایتی یہودی مظاہرین نے احتجاج کیا اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا.

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف پارٹی سٹرکچر تبدیل، سلمان اکرم راجہ سیکرٹری جنرل نامزد