ہیرس کیساتھ صدارتی مباحثہ کی خواہش

ڈونلڈ ٹرمپ کا ہیرس کیساتھ صدارتی مباحثہ کی خواہش کا اظہار

ویب ڈیسک: امریکی صدارتی انتخاب کے حوالے جاری مباحثوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کمیلا ہیرس کیساتھ صدارتی مباحثہ کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ جوبائیڈن کی جانب سے کمیلا ہیرس کو صدارتی امیدوار نامزد کر دیا گیا ہے۔
ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کمیلا ہیرس کیساتھ صدارتی مباحثہ کی خواہش ہے۔
سابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں ہیرس کے ساتھ ایک نہیں بلکہ ایک سے زیادہ صدارتی مباحثے ہونے چاہییں۔ انہوں نے ڈیموکریٹ امیدوار ہیرس کو جو بائیڈن کے مقابلے میں آسان حریف قرار دیدیا۔
سابق امریکی صدر اور ریپلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ کمیلا ہیرس موجودہ امریکی صدر جوبائیڈن سے زیادہ بنیاد پرست ہے۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی میں پرامن اجتماع اورالیکشن ایکٹ ترمیمی بلز منظور