خود مختار ڈائریکٹرز تعینات

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں خود مختار ڈائریکٹرز تعینات

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں نئے ڈائریکٹر تعینات کردیئے گئے ۔
پاور ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق آئیسکو، فیسکو، لیسکو، میپکو، پیسکو اور حیسکو کے لیے خودمختار ڈائریکٹر مقرر کر دیئے گئے ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 11میں سے 6سرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے نئے بورڈز تشکیل دیے گئے ہیں، نئے ڈسکوز بورڈز کی تشکیل 3 سال کے لیے ہو گی۔
ڈاکٹر طاہر مسعود اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی بورڈ کے چیئرمین جبکہ عمر فاروق خان فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی بورڈ کے چیئرمین مقرر ہو گئے ہیں ۔
اعلامیہ کے مطابق عامر ضیا لاہور اور ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنیوں کے بورڈز کے چیئرمین تعینات ہوئے ہیں جبکہ حمایت اللہ خان پشاور اور ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنیوں کے بورڈز کے چیئرمین ہوں گے۔
حکومتی ذرائع نے بتایا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں ڈائریکٹرز کی کارکردگی غیر تسلی بخش ہونے پر نئے بورڈز تشکیل دیے گئے، وزیر برائے پاور کی سربراہی میں بورڈ نامزدگی کمیٹی نے بورڈز تحلیل کرنے کی سفارش کی تھی۔
وفاقی کابینہ نے 24 جون کو 9 ڈسکوز کے نئے بورڈز تشکیل دینے کی منظوری دی تھی جبکہ وزیراعظم نے حیدر آباد اور سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنیوں کے بورڈز کی تشکیل نو کا معاملہ روک دیا تھا۔

مزید پڑھیں:  یوم دفاع: صدر اور وزیر اعظم کا شہدائے وطن اور غازیوں کو سلام