پشاور میں آٹے کی قیمت

پشاور میں 80کلو آٹے کی بوری کی قیمت میں 1ہزار روپے تک کا اضافہ

ویب ڈیسک:پنجاب سے خیبر پختونخوا کو گندم کی بندش کے باعث پشاور میں 80کلو آٹے کی بوری کی قیمت میں ایک ہزار روپے تک اضافہ ہو گیا ہے ۔
خیبرپختونخوا کے دارالحکومت میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا جس کے بعد پشاور شہر میں 80کلو آٹے کی بوری ایک ہزار جبکہ 20کلو کا تھیلہ 400روپے تک مہنگا ہو گیا ہے ۔
شہر میں فائن 80کلو کی بوری کی قیمت 7500سے بڑھ کر 8500تک پہنچ گئی جبکہ 20کلو تھیلے کی قیمت میں بھی 400روپے تک کا اضافہ ہو گیا ہے ۔
آٹا ڈیلرز نے آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ پنجاب سے گندم کی بندش اور ذخیرہ اندوزی کو قرار دے دیا گیا ہے ۔
دوسری جانب آٹے کے قیمتوں میں اضافہ ہونے کے بعد نانبائیوں نے بھی روٹی کے نرخ بڑھانے کے لیے پرتولنا شروع کر دیے ہیں۔

مزید پڑھیں:  بجلی مزید 1 روپے75 پیسے مہنگی، نیپرا نے منظوری دیدی