جلسے کا اجازت نامہ

پی ٹی آئی جلسے کا اجازت نامہ واپس لینے کا حکم کالعدم

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے پی ٹی آئی کے جلسے کا اجازت نامہ واپس لینے کا چیف کمشنر کا حکم کالعدم قرار دے دیا گیا۔
فیصلہ ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کی درخواست پر سماعتوں کے بعد سنایا ہے۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے پانچ صفحات کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے 5جولائی کا چیف کمشنر کا این او سی واپس لینے کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی جلسہ کے این او سی کی درخواست اسلام آباد انتظامیہ کے سامنے زیر التوا تصور ہوگی، اسلام آباد انتظامیہ قانون کے مطابق اور وجوہات کے ساتھ درخواست پر فیصلہ کرے۔
تحریری فیصلے میں مزید کہاگیا ہے کہ 5جولائی کے آرڈر کے مطابق محرم میں لا اینڈ آرڈر صورت کی وجہ سے این او سی واپس لیا گیا، این او سی واپس لینے سے پہلے چیف کمشنر نے پی ٹی آئی کے کسی نمائندے کو آگاہ نہیں کیا۔
پی ٹی آئی نے چیف کمشنر کے آرڈر کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کر رکھی تھی۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد میں 16سال بعد پولیو کیس رپورٹ، ملک بھرمیں تعداد 17ہوگئی