حکومت گراؤتحریک

جماعت اسلامی کی حکومت گراؤتحریک شروع کرنے کی دھمکی

ویب ڈیسک: جماعت اسلامی نے دھرنے روکنے کی صورت میں حکومت گراؤتحریک شروع کرنے کی دھمکی دے دی ۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کراچی بار میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی پی پیز کے دھندے سے ہزاروں ارب روپے کھائے گئے، 25، 25 سال کے لئے کئے گئے معاہدوں کو نہیں مانتے، وقت آگیا ہے لوگ اب گھروں سے انصاف کیلئے نکلیں۔
انہوں نے کہا کہ لوگ بجلی کے بل دیکھ کر بلبلا اٹھتے ہیں، 26جولائی کو حکومت نے اگر دھرنے کا راستہ روکا تو یہ دھرنا حکومت گراؤ تحریک میں تبدیل ہو جائے گا، پھر کوئی بھی تحریک کو روک نہیں پائیگا۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ یہ بجلی کے بل نہیں ایٹم بم ہیں، کسی صورت میں ظالمانہ ٹیرف قبول نہیں ہے ریلیف کوئی نہیں دلوائے گا عوام کو خود نکلنا ہوگا کے الیکٹرک کا ظلم اس شہر پر مسلط کیا گیا ہے، اس کیخلاف بھی نکلنا ہوگا۔
لوگ بہنوں اور بیٹیوں کے زیورات بیچ کر بلز کی ادائیگی کررہے ہیں، کل گوجرانوالہ میں 2 بھائیوں کے جھگڑے کا واقعہ رونما ہوا، اب تو تاجر بھائیوں کی بھی چیخیں نکل رہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے سیاسی جدو جہد کریں ہم سے وہ پیمنٹ بھی لے کی جاتی ہے جو بجلی ہم نے استعمال بھی نہیں کی ہوتی لوڈشیڈنگ کا بہانہ بنا کر ہمیں آئی پی پیز کے حوالے کردیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اسلام آباد میں 26 جولائی کو دھرنا دینے جارہے ہیں، اگر ظالمانہ ٹیکس کو ختم نہیں کریں گے تو دھرنا بھی ختم نہیں ہوگا بلکہ دھرنا پورے ملک میں پھیل جائے گا۔

مزید پڑھیں:  یومِ دفاع کےموقع پر بلوچستان کے مایہ ناز سپوتوں کو سلام