عمران خان کی اہم ہدایات

بنوں واقعہ :عمران خان کی خیبر پختونخوا حکومت کو اہم ہدایات

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے بنوں واقعے کے بعد امن و امان کے قیام کیلئے خیبر پختونخوا حکومت کو اہم ہدایات جاری کر دیں ۔
تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے ملاقات کی۔
ملاقات کے بعد بیرسٹر سیف نے بتایا کہ عمران خان نے بنوں واقعے کے بعد صوبے میں امن و امان کے قیام کیلئے اقدامات کی ہدایت کی۔
ذرائع کے مطابق بیرسٹرسیف نے سابق وزیر اعظم کو بنوں واقعہ اور بعد کی صورتحال سے آگاہ کیا جس پر عمران خان کی جانب سے واقعے کی انکوائری کرانے کے اقدام کو سراہا گیا ۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے صوبے میں امن و امان کے قیام کیلئے ممکنہ اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔
اس حوالے سے ذرائع نے مزید بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے بیرسٹرسیف سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بنوں واقعہ سنجیدہ مسئلہ ہے، ٹھوس حکمت عملی بنائی جائے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات نہ ہوں۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مزید کہا کہ عوام کو یقین دلایا جائے کہ کے پی حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت میں پولیس اہلکار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید