پی ٹی آئی پر پابندی

پی ٹی آئی پر پابندی ،حکومت سنجیدگی سے غور رہی ہے: اعظم تارڑ

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت پی ٹی آئی پر پابندی کے معاملے پر سنجیدگی سے غور کررہی ہے ۔
پاکستان تحریک انصاف پرپابندی کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے پاس پی ٹی آئی پر پابندی کے حوالے سے تمام میٹریل موجود ہے، حکومت اس معاملے پر بڑی سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔
وفاقی وزیر قانون نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرنے سے پہلے سیاسی اور قانونی پہلوئوں کو دیکھا جائے گا۔
واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے پاکستان تحریک انصاف پر پابندی کا فیصلہ موخر کر دیا۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں اتحادیوں کے تحفظات سامنے آنے پر پابندی کا فیصلہ موخر کر دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن تمام اتحادیوں کو اعتماد میں لے کر ہی فیصلہ کرے گی۔
واضح رہے کہ چند روز قبل وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا تھا کہ حکومت نے تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے پیپلز پارٹی سے مشاورت کرلی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  اتحادی افواج کا اگلے سال عراق سے انخلا کا معاہدہ