بیان حلفی جمع

الیکشن کمیشن: پی ٹی آئی کے خیبرپختونخوا اورپنجاب سے ممبران کے بیان حلفی جمع

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے خیبرپختونخوا اورپنجاب سے ممبران کے بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع کروا دیئے گئے ۔
پارٹی ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا سے 91ممبران اسمبلی کے بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے ہیں ۔
پنجاب سے105 ارکان صوبائی اسمبلی کے بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع کروائے گئے۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے میں ارکان اسمبلی کو پی ٹی آئی میں شمولیت کیلئے 15 دن کا وقت دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  ترامیم بحال، صوبائی نیب عدالتوں میں صرف 10کیسز رہ جائینگے