تحریک التوا جمع

خیبرپختونخوا میں امن و امان کی خراب صورتحال پر تحریک التوا جمع

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا میں امن و امان کی ابتر صورتحال پر پیپلزپارٹی کی جانب سے تحریک التوا جمع کرا دی گئی ۔
صوبے میں امن و امان پر تحریک التوا گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کے بھائی احمد کنڈی نے اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی ہے ۔
تحریک التوا میں موقف اپنایا گیا کہ صوبے میں لاقانونیت بڑھ رہی ہے اور لوگوں نے اپنی طرف سے سزا و جزا کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔
احمد کنڈی نے تحریک التوا میں مزید کہا کہ ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان، دہشت گردی کے واقعات روز کا معمول بن گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  شبلی فراز نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو این آر او ٹو قرار دے دیا