عمران خان انکار

نیا توشہ خانہ ریفرنس :عمران خان اور بشریٰ بی بی کا شامل تفتیش ہونے سے انکار

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے نئے توشہ خانہ ریفرنس میں شامل تفتیش ہونے سے انکار کردیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق نیب ٹیم ایک گھنٹہ اڈیالہ جیل میں موجود رہی لیکن اس کے باوجود بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی شامل تفتیش نہ ہوئے۔
اڈیالہ جیل آنے والے نیب ٹیم کی قیادت ڈپٹی ڈائریکٹر محسن ہارون کر رہے تھے۔
نیب ٹیم اپنے ساتھ اہم ریکارڈ اور جیولری کی خریداری کے ثبوت لے کر آئی تھی۔
توشہ خانہ ٹو بلگری جیولری انکوائری میں نیب نے پہلے 8 اور پھر 7 دن کاریمانڈ حاصل کیا تھا۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے مسلسل انکار پر نیب ٹیم اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئی۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے وکلا کی موجودگی میں شامل تفتیش ہونے کا موقف اختیار کیا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی فیصل کنڈی کو گورنر ہاؤس سے نکالنےکی دھمکی