آرٹیکل 6لگنا چاہئے

ملک تباہ کرنے والوں پر آرٹیکل 6لگنا چاہئے،پی ٹی آئی

ویب ڈیسک: تحریک انصاف کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ ملک کو تباہ و برباد کرنے والوں پر آرٹیکل 6لگنا چاہئے، ہم ان بزدلوں سے ڈرنے والے نہیں، کیا رول آف لا کی بات کرنا غداری ہے؟
تحریک انصاف بھوک ہڑتالی کیمپ کے موقع پر اپوزیشن لیڈر رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا کہ مہنگائی اور ٹیکسوں کے خلاف جمعہ کو ہم نے پرامن طور پر نکلنا ہے، ہمارا پہلا مطالبہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی، بشری بی بی اور دیگر گرفتار کارکنوں کو رہا کیا جائے۔
اس موقع پر علامہ راجہ ناصر نے کہا کہ آئین کی بالادستی کیلئے ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، جس کے ساتھ 96 فیصد عوام ہو اس پر آرٹیکل 6 لگانے کی باتیں ہو رہی ہیں، ملک کو تباہ و برباد کرنے والوں پر آرٹیکل 6 لگنا چاہئے۔
محمود خان اچکزئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سیاسی جماعتوں پر پابندی کا دور گزر چکا ہے، پاکستان تاریخ کے بدترین بحران میں مبتلا ہے، موجودہ حکومت زر اور زور کی بنیاد پر آئی، ہمارا اتحاد اس لئے نہیں بنا کہ کسی سے حکومت چھینی جائے، ہمارا اتحاد آئین کی بالادستی کیلئے بنا ہے۔
لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ آزاد عدلیہ کیلئے آخری دم تک کھڑے ہیں، توقع کرتے ہیں جمعہ کے روز ساری قوم نکلے گی، سپریم کورٹ کے ایک جج کے بچوں کی آج ویڈیو وائرل کی گئی، شرمناک حرکتیں کی جارہی ہیں، یہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پاگل ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  9سال قبل لاپتہ کوہ پیماوں کی باقیات برآمد