قومی اسمبلی کے ملازمین

قومی اسمبلی کے ملازمین کو سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے روک دیاگیا

ویب ڈیسک: قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ملازمین کو سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے روک دیا گیا جس کا باقاعدہ سرکولر جاری کردیا گیا ہے ۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری سرکولر کے مطابق قومی اسمبلی کے ملازمین کو سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیں گے ۔
سرکولر میں کہا گیا ہے کہ کوئی ملازم سیاسی، غیراخلاقی اور غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہوگا۔
سرکولر میں واضح کیا گیا ہے کہ کوئی بھی ملازم ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے جھوٹی خبریں، غلط معلومات اور افواہیں نہیں پھیلائے گا۔
مزید کہا گیا کہ قومی اسمبلی کا کوئی غیر مجاز ملازم آفیشل انفارمیشن تک رسائی کی کوشش نہیں کرے گا اور ملازمیں کسی قسم کی سرکاری معلومات غیرمجاز افراد کو فراہم نہیں کریںگے ۔
سرکولر کے مطابق ملازمین سے متعلق کسی معاملے پر سیکرٹریٹ پر اثر انداز ہونے کی کوشش نہیں کی جائے گی ۔
حاضرسروس ملازمین کے ساتھ ساتھ ریٹائرڈ ملازمین کو بھی قوانین اور قواعد وضوابط کی پاسداری پر زور دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  دیر میں معمولی تکرار پر فائرنگ، چچا بھتیجا جاں بحق، 2 افراد زخمی