مردان میں مختلف واقعات کے دوران

مردان میں مختلف واقعات کے دوران 2 افراد جاں بحق، دو زخمی

ویب ڈیسک: ضلع مردان میں مختلف واقعات کے دوران 2 افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق ضلع مردان میں رونما ہونے والے پہلے واقع میں نا معلوم افراد نے گھر کی دہلیز پر شہری کو قتل کر دیا۔
اس حوالے سے درج رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مقتول 32 سالہ شان خان پر گھر سے نکلتے ہی نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔
ان کی والدہ نے تھانہ پار ہوتی میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ ہماری کسی سے کوئی دشمنی و دل بدی نہیں ہے۔
دوسرے واقعہ میں غلاموں مشین کے قریب موٹر کار بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہو گئی۔ حادثہ میں کلیم نامی شخص جاں بحق جبکہ فرید اور فرحان نامی دو افراد زخمی ہو گئے۔
حادشہ میں زخمی ہونے والوں کو علاج معالجہ کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، نعش بھی ساتھ ہی ہسپتال بھجوا دی گئی۔
یاد رہے کہ ضلع مردان میں مختلف واقعات کے دوران 2 افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  دیر میں معمولی تکرار پر فائرنگ، چچا بھتیجا جاں بحق، 2 افراد زخمی