مانچسٹر ائیرپورٹ پر پولیس کا پاکستانی

مانچسٹر ایئرپورٹ پر پولیس کا پاکستانی نوجوان پر بدترین تشدد

ویب ڈیسک: مانچسٹر ایئرپورٹ پر پولیس کا پاکستانی نوجوان پر بدترین تشدد، واقعے کی گونج برطانوی پارلیمنٹ پہنچ گئی، برطانوی پارلیمنٹ رکن افضال خان نے معاملہ انڈپینڈنٹ آفس فار پولیس کنڈکٹ کو بھیجنے کا مطالبہ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق مانچسٹر ایئرپورٹ پر پولیس کا پاکستانی نوجوان پر تشدد اور اس کی ویڈیو وائرل ہونے پر کمیونٹی میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
مانچسٹر پولیس نے واقعے کے حوالے سے بتایا کہ ائیرپورٹ پر لڑائی کی اطلاع پر پولیس کو طلب کیا گیا تھا، واقعے کا علم ہے، تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
ویڈیو میں پولیس افسر کو زمین پر گرے ہوئے شخص کو لات مارتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس دوران اس کے پاس میں بیٹھی خاتون کو بھی دکھایا گیا ہے۔
ویڈیو میں بخوبی دیکھا جا سکتا ہے کہ زمین پر گرے شخص کے پاس ایک خاتون بھی بیٹھی تھی۔
مانچسٹر ائیرپورٹ پر پولیس کا پاکستانی نوجوان بدترین پرتشدد آن دی ریکارڈ آ گیا، اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ جب نوجوان پر لاتوں اور گھونسوں کی بارش ہو رہی تھِی ایسے میں وہاں موجود دیگرپولیس افسران تماشائیوں کو پیچھے ہٹنے کا کہتے رہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس اس پرتشدد واردات کے دوران اچانک قریب بینچ پر بیٹھے دوسرے شخص پر بھی چڑھ دوڑی اور اسے بھی مار پیٹ کر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔
مانچسٹر ائیرپورٹ پر پولیس کا پاکستانی نوجوان پر بدترین تشددکے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے برٹش پاکستانی رکن پارلیمنٹ افضل خان نے کہا کہ پولیس نے شہری پر طاقت کا بے جا استعمال کیا۔ انہوں نے یہ معاملہ انڈپینڈنٹ آفس فار پولیس کنڈکٹ کو بھیجنے کا مطالبہ کیا۔
یاد رہے کہ واقعے پر برطانوی پارلیمنٹ کے رکن افضل خان کی جانب سے ایکشن لیتے ہوئے اس کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا گیا. واقعے میں پاکستانی نوجوان پر بدترین تشدد کیا گیا تھا.

مزید پڑھیں:  انٹراپارٹی کیس میں تحریک انصاف کی چاروں درخواستیں مسترد