ایپکس کمیٹی اجلاس میں دہشتگردی کیخلاف

ایپکس کمیٹی اجلاس میں دہشتگردی کیخلاف مہم، بنوں واقعے بارے اہم فیصلے متوقع ہیں

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت ہونے والے ایپکس کمیٹی اجلاس میں دہشتگردی کیخلاف مہم، بنوں واقعے بارے اہم فیصلے متوقع ہیں۔ یہ باتیں مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے اپنے ایک بیان میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج وزیراعلی خیبرپختونخوا کی سربراہی میں ہوگا، اجلاس میں صوبے میں جاری دہشتگردی کیخلاف مہم اور بنوں واقعے بارے اہم فیصلے کیے جائیں گے۔
بیرسٹر ڈاکٹرسیف کا کہنا تھا کہ ایپکس کمیٹی اجلاس میں دہشتگردی کیخلاف مہم اور بنوں واقعے کے حوالے سے تبادلہ خیال کرنے سمیت اہم فیصلے کئے جائیں گے،
اپیکس کمیٹی اجلاس میں بنوں جرگے کے ممبران کو بھی دعوت دے دی گئی ہے، اپیکس کمیٹی اجلاس میں اعلی سول اور عسکری حکام بھی شرکت کریں گے۔

مزید پڑھیں:  یوم دفاع: صدر اور وزیر اعظم کا شہدائے وطن اور غازیوں کو سلام