8 افراد کا قتل سندھ سے

پشاور میں 8 افراد کا قتل سندھ سے گرفتار

ویب ڈیسک: پشاور میں 8 افراد کا قتل سندھ سے گرفتار کر لیا گیا۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ ملزم یار محمد نے مبینہ طور پر رقم کے تنازع پر ہی خاندان کے 8 افراد کو قتل کردیا تھا۔ مقتولین میں 4 کمسن بچے اور 4 خواتین شامل تھیں۔
پولیس نے اہم پیشرفت کرتے ہوئے پشاور میں 8 افراد کا قتل سندھ سے گرفتار کرلیا۔یاد رہے کہ یہ واردات بڈھ بیر میں رونما ہوئی تھی جس میں‌8 افراد قاتل کئے گئے تھے.
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واردات کے بعد ملزم فرار ہوگیا تھا۔ جس کیلئَے جاری کوششیں بالاخر رنگ لے آئیں اور واردات میں ملوث مرکزی ملزم یار محمد کو سندھ سے گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ ملزم سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔
پولیس نے اہم پیشرفت کرتے ہوئے ملزم کے 6 دیگر ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں 10لاکھ سے زائد افراد کھانے پینے کی اشیاء سے محروم