بجلی قیمت میں 2 روپے 63

بجلی قیمت میں 2 روپے 63 پیسے اضافے کا امکان

ویب ڈیسک: مہنگائی سے پریشان عوام پر حکومت کی جانب سے ایک اور مہنگائی بم گرائے جانے کی تیاری، بجلی قیمت میں 2 روپے 63 پیسے اضافے کا امکان، سی پی پی اے کی جانب سے نیپرا میں درخواست دائر کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق بجلی قیمت میں 2 روپے 63 پیسے اضافے کے حوالے سے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں نظرثانی شدہ درخواست دائر کر دی گئی ہے۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ رواں سال کی ماہ جون کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اس حوالے سے سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا میں سماعت 31 جولائی کو ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی بجلی یونٹ کی قیمت میں‌مزید 2 روپے 63 پیسے اضافے کر کے عوام پر مزید بوجھ ڈالا جا سکتا ہے۔
یاد رہے کہ سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے اس سے قبل 2 روپے 11 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست جمع کرائی گئی تھی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی مہنگائی کے جن نے پہلے ہی غریب عوام کی جان نکال دی ہے اوپر سے بجلی مزید مہنگی کرنے سے ان کے مسائل میں‌کئی گنا اضافہ ہو جائیگا.

مزید پڑھیں:  کوئٹہ میں گاڑی الٹ جانے سے 2 افراد جاں بحق