متنی میں فائرنگ سے 2 نوجوان

متنی میں فائرنگ سے 2 نوجوان دوست قتل، ملزمان فرار

ویب ڈیسک: متنی میں فائرنگ سے 2 نوجوان دوست قتل، ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے متنی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 2 نوجوان دوست قتل کر دیئَے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ متنی میں فائرنگ سے قتل ہونے والوں کی شناخت ہارون اور کاشف کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مقتولین موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ علاقہ پاسانئی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔
ذرائع کے مطابق ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی۔
یاد رہے کہ متنی میں فائرنگ سے 2 نوجوان دوست قتل کر دیئے گئے، اس حوالے سے پولیس نے تحقیقات کا دائرہ کار بڑھا دیا ہے.

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی میں پرامن اجتماع اورالیکشن ایکٹ ترمیمی بلز منظور