وادی تیراہ میدان میں‌ سیلاب

وادی تیراہ میدان میں‌ سیلاب نے تباہی مچا دی، کروڑوں کا نقصان

ویب ڈیسک: وادی تیراہ میدان میں‌ سیلاب نے تباہی مچا دی، کروڑوں کا نقصان ہوا۔
تفصیلات کے مطابق وادی تیراہ میدان میں‌ سیلاب نے بازار کا حلیہ بگاڑ دیا، ہر طرف تباہی پھیلی ہوئِی ہے۔
علاقے کے مرکزی لر باغ، بر باغ، نیو باغ اور آدم خیل مدرسہ بازار کی دکانیں بھی سیلاب بہا کر لے گیا ہے۔
سیلاب سے تاجروں کو کروڑوں روپے مالیت کا نقصان اٹھانا پڑا، دوسری جانب وادی تیراہ نیو باغ رابطہ پل اور لر باغ باڑہ ٹرانسپورٹ اڈہ کے مقام رابطہ پل سلابی ریلے کے نظر ہو گئے ہیں۔
اس سے بیشتر علاقوں کا ایک دوسرے کے ساتھ زمینی رابطہ منقطع ہونے کے ساتھ وادی تیراہ کا باڑہ اور پشاور کے ساتھ بھی زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔
سیلاب میں تیراہ ٹائپ ڈی ہسپتال جانے والا مکمل روڈ بھی بہہ گیا ہے۔ مقامی تاجروں نے مطالبہ کیا ہے کہ پی ڈی ایم اے، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ حکام وادی تیراہ میدان سیلاب متاثرین کو بروقت امدادی سامان پہنچانے اور اٹھائے گئے نقصانات کا ازالہ بھی کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  صدر مملکت نے اسلام آباد میں جلسے،جلوس ریگولیٹ کرنے بارے بل دستخط کردیا