کم ٹیکس ظاہر کرنے

کم ٹیکس ظاہر کرنے اور جھوٹے ریٹرن پر سزا و جرمانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: کم ٹیکس ظاہر کرنے اور جھوٹے ریٹرن فائل کرنے پر سزا و جرمانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے ترمیمی سیلز ٹیکس ایکٹ جاری کردیا گیا۔
ایف بی آر کے نئے ترمیمی ایکٹ کے تحت کم ٹیکس ظاہر کرنے اور جھوٹے ریٹرن فائل کرنے پر سزا و جرمانہ ہو گا۔
ایکٹ کے تحت ٹیکس فراڈ کی تحقیقات اور اس سے نمٹنے کیلئَ انویسٹی گیشن ونگ ان لینڈ ریونیو قائم کیا گیا ہے۔
ایکٹ کے مطابق جان بوجھ کر کم ٹیکس ظاہر کرنا، جھوٹی ٹیکس ریٹرن فائل کرنا، ٹیکس ریونیو کو نقصان کا باعث بننے والی دستاویزات کی فراہمی ٹیکس فراڈ کے زمرے میں شمار ہونگے۔
اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ جان بوجھ کر غلط دستاویزات کی فراہمی کرنے والے شخص پر 25 ہزار روپے یا سالانہ چوری شدہ ٹیکس کی رقم کا 100 فیصد جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
اس جرم میں سپیشل جج مجرم کو قید کی سزا بھی سنا سکیں گے جو 5 سال تک ہو سکتی ہے۔
دوسری جانب ایک ارب روپے تک ٹیکس چوری کی صورت میں قید کی سزا 10 سال تک ہو سکتی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ایف بی آر کی جانب سے ترمیمی سیلز ٹیکس ایکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا. اس سلسلے میں‌حالیہ ایکٹ سے ملزم پر جہاں 10 سال تک قید کی سزا اپلائی کی گئی ہے وہیں جرمانہ بھی عائد کر دیا گیا ہے.اس اقدام سے ٹیکس چوری کے تمام راستے مسدود ہو جائینگے.

مزید پڑھیں:  صیہونیوں کی خوفناک بمباری کے باعث 46 فلسطینی شہید