پشاور میں مرغی کی قیمتوں کو

پشاور میں مرغی کی قیمتوں کو پر لگ گئے، فی کلو 470 روپے ہو گیا

ویب ڈیسک: پشاور میں مرغی کی قیمتوں کو پر لگ گئے، فی کلو 470 روپے ہو گیا، پنجاب سے دیگر صوبوں میں مرغی لے جانے پر پابندی سے خیبر پختونخوا میں مرغی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔
مرغی کی سپلائی بند ہونے سے پشاور میں مرغی کی قیمتوں کو پر لگ گئے اور شہر میں مرغی کے فی کلو گوشت کی قیمت 470روپے تک پہنچی گئی۔
خیبرپختونخوا پولٹری تاجر ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اگر دو روز تک پنجاب سے مرغی کی سپلائی بحال نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا میں مرغی دستیاب نہیں ہو گی۔
یاد رہے کہ چند روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں مرغی کی بڑھتی قیمت پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا تھا کہ پنجاب میں مرغی کی قیمت میں مصنوعی اضافہ برداشت نہیں کروں گی۔
بعد ازاں مریم نواز نے متعلقہ حکام کو مرغی کی قیمت کنٹرول کرنے کے لیے لائحہ عمل مرتب کرنے کی ہدایت بھی کی تھی۔
اس حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ پنجاب میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 15 روپے فی کلو تک کمی ہوئی ہے جس کے بعد مرغی کا گوشت 595 روپے سے سستا کرکے 580 روپے کلو ہو گیا ہے جبکہ ہول سیل زندہ برائلر385 روپےکلو اور پرچون بازار میں زندہ برائلر400 روپے کلو ہو گئی ہے۔
دوسری جانب پنجاب سے مرغی کی سپلائی بند ہونے کی وجہ سے خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع میں‌مرغیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے، پنجاب سے سپلائی بند ہوتے ہی یہاں مرغی کی قلت کا بھی خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  حسینہ واجد کو واپس لانا ہوگا : ڈاکٹر محمد یونس