تحریک انصاف پر پابندی بارے مشاورت

تحریک انصاف پر پابندی بارے مشاورت نہیں ہوئی، شیری رحمان

ویب ڈیسک: رہنما پیپلز پارٹی شیری رحمان نے کہا ہے کہ ن لیگ کی جانب سے تحریک انصاف پر پابندی بارے مشاورت نہیں ہوئی ، پاکستان تحریک انصاف پر پابندی کوئی چھوٹا فیصلہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ن لیگ کی جانب سے پی پی سے مشاورت نہیں ہوئی، ابھی ہمارے پارٹی چیئرمین اور ممبران بھی موجود نہیں، پیپلز پارٹی سے غیر جمہوری قدم کی توقع بھی نہ کی جائے۔
پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ پابندی کے معاملے پر دلائل بھی سننے ہوں گے، بحرانی دور میں پھونک پھونک کر قدم رکھنا ہوگا، معمولی غلطی بھیانک انجام کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے جبکہ پی ٹی آئی تو صرف اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتی ہے۔
انہوں‌نے کہا کہ تحریک انصاف پر پابندی بارے مشاورت نہیں ہوئی، یہ چھوٹا نہیں اہم ترین مسئلہ ہے.
یاد رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات اپنی پریس کانفرنس میں‌ تحریک انصاف پر پابندی کے حوالے سے پہلے ہی عندیہ دے چکے ہیں.
ان کی اس پریس کانفرنس کے بعد ملکی سیاسی جماعتوں کی جانب سے اس کی شدید مخالفت کی جا رہی ہے. حکومتی بینچز میں شامل پیپلز پارٹی کی جانب سے بھی اس حوالے سے کہا جا رہا ہے. سیاسی رہنماوں کا کہنا ہے کہ غیر جمہوری اقدام ملک کو مشکلات میں‌ڈال سکتی ہیں.

مزید پڑھیں:  ملک دشمنوں کو جہاں پائیں گے،سرکوبی کرینگے، آرمی چیف