ایپکس کمیٹی کا اجلاس جاری

بنوں میں امن و آمان سے متعلق ایپکس کمیٹی کا اجلاس جاری

ویب ڈیسک: بنوں میں امن و آمان سے متعلق ایپکس کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، اجلاس کی صدارت وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کر رہے ہیں۔
بنوں میں امن و آمان سے متعلق ایپکس کمیٹی کے جاری اجلاس میں کور کمانڈر پشاور اور دیگر سول و عسکری حکام شریک ہیں۔
یاد رہے کہ اجلاس میں بنوں امن جرگہ کے مطالبات پیش کرنے کے لیے 5 ارکان بھی ایپکس کمیٹی کے اجلاس شریک ہیں۔
اجلاس میں بنوں میں امن و آمان اور حالیہ واقعے سے متعلق کمیشن بنانے کے طریقہ کار پرغور کیا جائیگا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے جرگہ عمائدین سے کہا تھا کہ عزمِ استحکام سے متعلق آئی ایس پی آر نے وضاحت کردی ہے، یہ آپریشن نہیں بلکہ حکمت عملی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سرچ آپریشن پولیس اور سی ٹی ڈی کرے گی، اس دوران غیر سرکاری مسلح افراد کے خلاف پولیس کارروائی کرے گی جبکہ سکیورٹی فورسز کی مدد ضرورت پڑنے پر لی جائے گی۔
یاد رہے کہ وزیراعلی سردار علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس جاری ہے.

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف پارٹی سٹرکچر تبدیل، سلمان اکرم راجہ سیکرٹری جنرل نامزد