39ارکان قومی اسمبلی

الیکشن کمیشن نے 39ارکان قومی اسمبلی کو پی ٹی آئی ممبرتسلیم کرلیا

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی میں 39ارکان کو پاکستان تحریک انصاف کا ممبر تسلیم کرلیا ۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے 39ارکان قومی اسمبلی کو پی ٹی آئی کا ممبر تسلیم کرتے ہوئے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ہے ۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کو اپنی آفیشل ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کردیاگیا۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں پاکستان تحریک انصاف نے 39 آزاد اراکین قومی اسمبلی کی فہرست اور ان کے پارٹی وابستگی فارمز الیکشن کمیشن میں جمع کرائے تھے۔
پی ٹی آئی کے جن اراکین قومی اسمبلی کے نوٹیفکیشن جاری کئے گئے ان میں امجد علی خان،سلیم رحمان ،سہیل سلطان ،محمدبشیر خان،محبوب شاہ،جنیداکبر،علی خان جدون،اسد قیصرشامل ہیں ۔
نوٹیفکیشن میں شہرام خان ، مجاہد علی ، انور تاج اورفضل محمود خان،ارباب عامر ایوب ، شاندانہ گلزارخان ، شیر علی ارباب ،آصف خان ،احد علی شاہ ، شاہد خان ، قاسم علی شاہ اور شیرافضل مروت کے نام بھی شامل ہیں۔
اسامہ احمد ، شفقت عباس اورعلی افضل ساہی،حیدر علی خان ، ناصراحمد ، راناعاطف ، چنگیزاحمد خان ، محمد علی سرفراز،خرم شہزاد،سردار محمد عاطف خان کھوسہ، حسن نواز خان ، ملک محمد عامر ڈوگر،زین قریشی ،رانا محمد فرازنون ، ممتاز مصطفی ،محمد شبیرعلی قریشی،عنبر مجید، اویس حیدر کھوکھر اور زرتاج گل کے نام بھی شامل ہیں۔
سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے کیس میں اکثریتی فیصلہ سناتے ہوئے تحریکِ انصاف کو خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستیں دینے کا حکم دیا تھا۔

مزید پڑھیں:  بجلی مزید 1 روپے75 پیسے مہنگی، نیپرا نے منظوری دیدی