سپریم کورٹ سے رجوع

41آزاد ارکان کامعاملہ،الیکشن کمیشن کا سپریم کورٹ سے رجوع

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 41آزاد ارکان کے معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے رجسٹرار سپریم کورٹ کو فیصلے پر وضاحت کیلئے خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 41آزاد ارکان نے پارٹی وابستگی کی دستاویزات جمع کرا دیئے ہیں ۔
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ دستاویزات جمع کرانے والے ارکان نے لکھا کہ وابستگی تحریک انصاف کنفرم کرے گی جبکہ الیکشن کمیشن ریکارڈ میں تحریک انصاف کا کوئی پارٹی اسٹرکچر نہیں ہے۔
پی ٹی آئی کی عدم موجودگی میں آزاد ارکان کی پارٹی وابستگی کون کنفرم کریگا؟۔
الیکشن کمیشن کے خط میں کہا گیا ہے کہ بیرسٹر گوہر علی خان الیکشن کمیشن ریکارڈ میں پارٹی چیئرمین نہیں لہٰذا اس معاملے پر سپریم کورٹ ان چیمبر رہنمائی کرے۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ میں بھی یوم دفاع کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد