ڈاٹسن حادثے کا شکار

سوات میں ڈاٹسن اپ حادثے کا شکار ،2افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: سوات کے علاقہ کبل میں ڈاٹسن پک اپ حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ کبل کے علاقے قلاگے میں پیش آیا جہاں ڈاٹسن اپ گہری کھائی میں جا گری ۔
حادثے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے جن کی نعشوں کو فوری طورپرکبل ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
پولیس کے مطابق حادثہ تنگ اور کچی سڑک کے باعث پیش آیا ۔

مزید پڑھیں:  دیر میں معمولی تکرار پر فائرنگ، چچا بھتیجا جاں بحق، 2 افراد زخمی