ایشین انڈر 18والی بال

پاکستان کا ایشین انڈر 18والی بال چمپئن شپ کیلئے ٹیم کا اعلان

ویب ڈیسک: پاکستان نے بحرین میں شروع ہونے والے ایشین انڈر 18والی بال چمپئن شپ کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔
28جولائی سے شروع ہونے والے ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کو ایک ہی گروپ میں شامل کیا گیا ہے۔
ایونٹ کیلئے پاکستان ٹیم میں طلال احمد، ابو بکر، محمد عصام ، محمد حسن، جبران اجمل، جنید متہد ، علی شاہ ، محمد جنید ، محمد یحییٰ، محمد عرفان، محمد ناصر ، خضر حیات شامل ہے ۔
پاکستان ٹیم ایونٹ میں بھارت، کوریا اور کویت کے ساتھ گروپ ڈی میں شامل ہے ۔
پاکستان ٹیم 28 جولائی کو کوریا، 29 جولائی کو بھارت اور 30 جولائی کو کویت سے مقابلہ کرے گی ۔
ایونٹ میں شرکت کیلئے پاکستان کی ٹیم کل بحرین روانہ ہوگی۔

مزید پڑھیں:  راجگل متاثرین کا دھرنا 33ویں روز میں داخل، تجارتی سرگرمیاں معطل