اسکاٹ لینڈ یارڈ تفتیش ختم

ارشد شریف قتل: نواز شریف و دیگر کیخلاف اسکاٹ لینڈ یارڈ کی تفتیش ختم

وی ڈیسک: اسکاٹ لینڈ یارڈ نے صحافی ارشد شریف کے قتل سے متعلق نوازشریف اور مریم نواز سمیت ان کے دیگر کے خلاف تفتیش ختم کردی ۔
اسکاٹ لینڈ یارڈ کی جانب سے تسنیم حیدر کے الزامات پر نوازشریف اور مریم نواز سمیت ان کے دیگر ساتھیوں کے خلاف تفتیش کی جارہی تھی۔
اسکاٹ لینڈ یارڈ نے تسنیم حیدر کے سنگین الزامات کی ڈیڑھ برس تک تحقیقات کے بعد یہ فیصلہ کیا۔
تسنیم حیدر نے شریف فیملی اور ان کے ساتھیوں پر ارشد شریف کیقتل کا الزام عائد کیا تھا اور بانی پی ٹی آئی پر وزیرآباد میں حملے کا بھی الزام لگایا تھا۔
کائونٹرٹیرر کمانڈ یونٹ نے تصدیق کی ہے کہ الزامات کی باقاعدہ تحقیقات شروع کرنے ضرورت نہیں، تسنیم حیدر لیگی قیادت، سلیم رضا، ناصرمحمود، زبیرگل، راشد نصر اللہ کے خلاف ثبوت پیش نہ کرسکے۔
خیال رہے کہ تسنیم حیدر نے نومبر2022 میں ارشد شریف کے قتل کی سازش میں نوازشریف کے ملوث ہونے کا الزام لگایا تھا۔
پولیس کے مطابق تسنیم حیدر اور ان کے وکیل مہتاب عزیز نے دعوے کیے تھے ان کے پاس الزامات کے ثبوت ہیں۔
اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے الزامات لگانے والے تسنیم حیدر کو بھی فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ضلع بنوں میں سابق رجسٹرارمحکمہ مال تاج مالی خان اغواء