شفقت محمود

9مئی کو کور کمانڈر ہاؤس نہیں جانا چاہئے تھا، شفقت محمود

ویب ڈیسک: سابق وفاقی وزیراور تحریک انصاف کے سابق رہنماء شفقت محمود نے کہا ہے کہ 9مئی کو کور کمانڈر ہاؤس نہیں جانا چاہئے تھا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود کا کہنا تھا کہ معلوم نہیں 9مئی کو کور کمانڈر ہاؤس جانے کا فیصلہ کہاں سے آیا لیکن غلط ہوا ہے ۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پارٹی میں اندرونی سیاست بہت ہوتی ہے، پارٹی عہدے چھوڑنے کی ایک وجہ یہ بھی تھی۔
انہوں نے کہا کہ کہا کہ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا میں ایک بندے نے 100، 100 اکانٹ بنائے ہوتے ہیں، اندرونی سیاست میں کوئی پسند نہ آئے تو اس کو ٹرول کیا جاتا ہے۔
تحریک انصاف کے سابق رہنماء شفقت محمود نے مزید کہا کہ قومی اتفاق رائے کے بعد ملک میں نئے انتخابات ہونے چاہئیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور میراتھن ریس صوبے کی تاریخ میں پہلا اور اہم ایونٹ ہے، وزیراعلی