نوجوان ڈوب گیا

چارسدہ میں نوجوان دریائے سوات میں ڈوب گیا

ویب ڈیسک: چارسدہ میں نوجوان دریائے سوات میں ڈوب گیا ،تلاش شروع کردی گئی ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ چارسدہ کے علاقہ منظورہ میں دریائے سوات پل کے قریب پیش آیا ۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کی غوطہ خور ٹیم نے فوری موقع پرپہنچ کر نوجوان کی تلاش کے لئے آپریشن شروع کردیا ۔
کافی جدوجہد کے باوجود تاحال نوجوان کو تلاش نہ کیا جاسکا ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق اندھیرا چھا جانے کے بعد سرچ آپریشن روک دیا گیا کل صبح دوبارہ تلاش کاکام شروع کیا جائے گا ۔
ڈوبنے والے 21سالہ نوجوان کی شناخت منصب ولد صفت اللہ سکنہ گل آباد حسن خیل کے نام سے ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:  صدر مملکت نے اسلام آباد میں جلسے،جلوس ریگولیٹ کرنے بارے بل دستخط کردیا