بلوچستان میں آپریشن

بلوچستان میں فورسز کا آپریشن ،ایک دہشت گرد ہلاک،2زخمی

ویب ڈیسک: سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ہوشاب میں آپریشن کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو ہلاک جبکہ 2کو زخمی کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 24 جولائی کو سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ہوشاب میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
فارنگ کے نتیجے میں دہشت گرد علی جان کو ہلاک جبکہ دو کو زخمی کیا گیا، مارے گئے دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد بے گناہ شہریوں کے اغوا اور ٹارگٹ کلنگ سمیت متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے جبکہ علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن و استحکام کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

مزید پڑھیں:  ہری پور میں خونخوار چیتے نکل آئے، انسانوں سمیت مال مویشی پر حملہ آور