پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب

پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں آرچری مقابلہ، شائقین پرجوش

ویب ڈیسک: پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں آرچری مقابلہ نے رنگ جما دیا، شائقین نے مقابلہ میں شرکاء کی کارکردگی پر انہیں بھرپور داد دی۔
ٹیم سپورٹس سنٹر میں تیر اندازی کے پہلے انفرادی مقابلے جو کہ دریائے سین کے کنارے ہوئے نے سب کی نظریں اپنی جانب مبذول کرالیں۔
آرچری مقابلوں میں چین کے کھلاڑیوں کو بھارتی تیراندازوں کے مقابلے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا. اس مقابلہ میں دیگر ٹیموں نے بھی بہترین پرفارمنس دی.

رافیل نڈال انجرڈ، اولمپکس مقابلوں میں شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا
ہسپانوی ٹینس سٹار اور 14 مرتبہ فرنچ چمپئن رہنے والے رافیل نڈال انجرڈ ہو گئے، اس حوالے سے ان کے کوچ کارلوس مویا نے کہا ہے کہ انجری کے سبب رافیل نڈال ایونٹ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔
پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب کے موقع پر ہسپانوی ٹیس سٹار رافیل نڈال کے کوچ نے کہا ہے کہ ان کی انجری نے اولمپکس مقابلوں میں شرکت شکوک کا باعث بنی ہوئی ہے۔
پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کوچ کارلوس مویا نے کہا ہے کہ رافیل نڈال کے ران پر چوٹ لگی ہے، جسے اگر ریسٹ نہ دیا گیا تو مشکلات پیدا کر سکتی ہے اس لئے ان کی پیرس اولمپکس میں شرکت مشکل دکھائی دے رہی ہے۔
ایونٹ میں 14 بار کے فرنچ اوپن چمپئن کو ہسپانوی کارلوس الکاراز کے ساتھ سنگلز راونڈ سمیت مینز ڈبلز میں بھی شرکت کرنی ہے۔
کارلوس مویا کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز صبح رافیل نڈال کو کچھ تکلیف ہوئی تھی۔ 38 سالہ نڈال نے اسی وجہ سے ٹریننگ بھی نہیں کی۔

مزید پڑھیں:  کارساز حادثے کے فریقین میں معاملات طے ،حلف نامے تیار