سپین اور کینیڈا ویمنز فٹبال ٹیموں

سپین اور کینیڈا ویمنز فٹبال ٹیموں نے اولمپک گیمز میں افتتاحی میچز جیت لئے

ویب ڈیسک: سپین اور کینیڈا ویمنز فٹبال ٹیموں نے اولمپک گیمز میں اپنے افتتاحی میچز جیت لئے۔
سپینش ویمنز فٹ بال ٹیم جو کہ آج کل فٹ بال میدانوں پر راج کر رہی ہے نے پیرس اولمپکس 2024 میں خواتین کے فٹ بال مقابلوں میں اپنا افتتاحی میچ جیت لیا۔
افتتاحی تقریب کے بعد کھیلے جانے والے اپنے میچ میں جاپان کیخلاف کھیلے جانے والے اپنے پہلے ہی میچ میں فاتح ٹیم کی بیلن ڈی آر ایتانا بونمتی نے پہلا گول سکور کیا جبکہ انہی کی مدد سے دوسرا گول سکور ہوا۔
ورلڈ کپ ہولڈر سپینش ویمنز ٹیم نے خواتین کے اولمپک فٹ بال ٹورنامنٹ کے اپنے پہلے میچ میں جاپان کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے ہرا دیا۔
یاد رہے کہ سپین پیرس اولمپکس میں ویمنز فٹبال میچز میں ڈیبیو کر رہا ہے لیکن گزشتہ سال آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ورلڈ کپ جیتنے کے بعد طلائی تمغہ جیتنے کے لیے فیورٹ دکھائی دے رہی ہے۔
سپین اور کینیڈا ویمنز فٹبال ٹیموں نے میگا ایونٹس میں جہاں اپنے میچز جیت کر دھاک بٹھا دی ہے وہیں ان کے گولڈ میڈلز حاصل کرنے کے چانسز بھی بڑھ گئے ہیں۔
سپین اور کینیڈا ویمنز فٹبال ٹیموں
دوسرے میچ مِیں کینیڈا نے اپنے مدمقابل نیوزی لینڈ کی ویمنز فٹ بال ٹیم کو 1-2 سے مات دی۔
پیرس اولمپکس 2024 میں خواتین کے فٹ بال میچ میں کینیڈا اور نیوزی لینڈ مدمقابل آئے۔
اس میچ میں ایویلین وینس نے میچ کے 79 ویں منٹ میں گول کر کے موجودہ اولمپک چمپئن کینیڈا کو نیوزی لینڈ کے خلاف 1-2 سے کامیابی دلائی۔
یاد رہے کہ کینیڈین ویمنز فٹ بال ٹیم نے اپنا افتتاحی میچ کوچ بیو پریسٹ مین کے بغیر کھیلا، ڈرون کے استعمال کے واقعے پر انکوائری کا شکار کینیڈین کوچ نے واقعے سے لاعلمی ظاہر کر دی۔ اسی وجہ سے وہ ٹیم سے الگ ہیں۔ فیفا نے اس معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

مزید پڑھیں:  یوم دفاع پاکستان پر انوکھے طریقے سے سیڈ بالز شجر کاری کا اہتمام