آرمی چیف کے نام عمران خان

آرمی چیف کے نام عمران خان کا خط بہت دیر سے آیا، رانا ثناء اللہ

ویب ڈیسک: وزیرِاعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ آرمی چیف کے نام عمران خان کا خط بہت دیر سے آیا، تاہم اس کا کوئی اثر ہوگا نہ اس کی کوئی اہمیت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے قومی اسمبلی میں دعویٰ کیا کہ آرمی چیف کے نام عمران خان نے پیغام دیا کہ موجودہ حکومت پاک فوج اور پی ٹی آئی کو آمنے سامنے کرنا چاہتی ہے۔
یاد رہے کہ رانا ثناء اللہ کا حالیہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا جب قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمرایوب نے دعویٰ کیا کہ عمران خان نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے نام پیغام بھیجا ہے کہ موجودہ حکومت پاک فوج اور پی ٹی آئی کو آمنے سامنے کرنا چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے فوج مخالف بیانات دیکھتے ہوئے کوئی عمران خان کے ان پیغامات پر کیسے یقین کر سکتا ہے۔ ان کے دیگر ساتھی و رہنما نجی محفلوں میں کہتے سنے جا رہے ہیں کہ بات ہوگئی ہے، نومبر میں جیسے ہی چیف جسٹس تبدیل ہوںگے، تو نئے انتخابات کی تیاری کریں۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نام عمران خان کے خط ایسے پراپیگنڈے پر عوام کیسے کان دھر سکتی ہے، اور یہ کیسے کامیاب ہونگے۔
انہوں نے یاد دلایا کہ اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد عمر ایوب نے کہا تھا کہ عوام نئے انتخابات کی تیاری کریں۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اس بیان کی کوئی اہمیت نہیں ہے لیکن ہمیں نظر آرہا ہے کہ کچھ چیزیں اس انداز میں کی جا رہی ہیں جیسا انہیں یقین ہو کہ کامیابی ان کی ہو گی، لیکن ایسا ہوگا نہیں۔

مزید پڑھیں:  کئی نیب ترامیم کے معمار عمران خان خود تھے: تفصیلی فیصلہ