طورخم بارڈر پر سمگلنگ کیخلاف کارروائی

طورخم بارڈر پر سمگلنگ کیخلاف کارروائی، ادویات و دیگر اشیا برآمد

ویب ڈیسک: طورخم بارڈر پر سمگلنگ کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ نے سیگریٹس اور دیگر اشیا برآمد کر لیں۔
صوبائی حکومت کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سمگلنگ کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر خیبر کیپٹن (ر) ثناء اللہ خان نے باچہ مینہ میں گودام سے لاکھوں روپے کی ممنوعہ غیر ملکی سیگریٹ انڈین ادویات اور پان برآمد کرکے اسے سیل کر دیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر لنڈیکوتل عدنان ممتاز کی سربراہی میں ایف سی (نارتھ) کے خصوصی ٹیم کے ہمراہ رات گئے طورخم بارڈر پر سمگلنگ کیخلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے باچہ مینہ سے غیر قانونی طور پر گودام میں سٹور کئے گئے غیر ملکی 12000 سے زائد سیگریٹ پیکٹس برآمد کر لی گئیں۔
اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر خیبر کا کہنا ہے کہ گودام سے ممنوعہ ادویات، پان اور دیگر اشیاء کے 272 پیکٹس بھی برآمد کئے گئے ہیں۔ ممنوعہ ادویات، پان اور سیگریٹ طورخم سے پشاور اور دیگر اضلاع منتقل ہونے کا امکان تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ 12000 سے زائد سیگریٹ اور 272 دیگر اشیاء کے پیکٹس کو سرکاری تحویل میں لیکر قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے، ضلعی انتظامیہ خیبر کی جانب سے مشترکہ چیک پوسٹ اور طورخم بارڈر پر چینی، یوریا اور دیگر غیر ممنوعہ اشیاء کیخلاف مسلسل کارروائیاں جاری ہیں۔

مزید پڑھیں:  امریکی صدر کا بیٹا ہنٹر بائیڈن بھی ٹیکس چوری میں ملوث نکلا