پاکستانی نژاد فیملی سے بدسلوکی

مانچسٹر ایئرپورٹ پر پاکستانی نژاد فیملی سے بدسلوکی پر انگلینڈ میں احتجاج

ویب ڈیسک: مانچسٹر ایئرپورٹ پر پاکستانی نژاد فیملی سے بدسلوکی پر انگلینڈ میں احتجاج کیا جا رہا ہے۔
انگلینڈ کے صنعتی شہر مانچسٹر کے ایئر پورٹ پر پاکستانی نژاد فیملی پر پولیس تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر برطانوی شہری سڑکوں پر نکل آئے۔
مظاہرین نے پولیس کے اس نازیبا طرزِ عمل کیخلاف شدید احتجاج کیا اور انصاف انصاف کے نعرے لگائے۔ احتجاج کرنے والوں میں بڑی تعداد پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کی تھی۔
ذرائع کے مطابق مانچسٹر ایئرپورٹ پر پاکستانی نژاد فیملی سے بدسلوکی پر مظاہرین نے شدید احتجاج کیا، انہوں نے اس واقعے کو معاشرتی استحکام کے خلاف سازش قرار دیتے ہوئے حکومت سے اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ، انہوں نے یہ بھی کہا کہ برطانوی حکومت متاثرہ پاکستانیوں کو انصاف دلائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز مانچسٹر ایئر پورٹ پر پولیس اہلکاروں نے پاکستانی نژاد فیملی سے شدید بسدلوکی کی تھی۔ دو بھائیوں پر اہلکاروں نے بہیمانہ تشدد کیا، اُنہیں لاتیں اور گھونسے مارے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ہونے والی پاکستانی فیملی سے بدسلوکی پر جہاں انگلینڈ میں عوام میں‌گم و غصہ پایا جاتا ہے وہیں دیگر ممالک میں‌بھی اس پر تبصرے شروع ہو چکے ہیں.
اس واقعے کو برطانوی پولیس کی جانب سے لاپرواہی اور قوم پرستی سے بھی جوڑا جانے لگا ہے.

مزید پڑھیں:  پشاور :قلعہ بالا حصار میں یوم دفاع و شہداء کے حوالے سے تقریب