پیرس اولمپکس میں 7 پاکستانی ایتھلیٹ

پیرس اولمپکس میں 7 پاکستانی ایتھلیٹ قسمت آزمائی کرینگے

ویب ڈیسک: پیرس اولمپکس میں 7 پاکستانی ایتھلیٹ قسمت آزمائی کرینگے، ذرائع کے مطابق پیرس اولمپکس میں شرکت کرنے والے 18 رکنی دستے میں شامل 7 ایتھلیٹ صرف تین کھیلوں ایتھلیٹکس، سوئمنگ اور شوٹنگ میں حصہ لیں گے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کے 18 رکنی دستے میں 7 ایتھلیٹس اور 11 آفیشلز شامل ہیں، ان 7 ایتھلیٹس میں معروف پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم اور دیگر تین شوٹرز کشمالہ طارق، غلام جوزف اور غلام مصطفی بشیر نے پیرس اولمپکس کیلئے براہ راست کوالیفائی کیا تھا۔
دیگر تین پلیئرز میں ایتھلیٹ فائقہ ریاض، تیراک محمد احمد درانی اور جہاں آرا نبی کو وائلڈ کارڈ انٹری کے ذریعے میگا ایونٹ میں شرکت کا پروانہ ملا ہے۔
پاکستانی ٹیم میں شامل 11 آفیشلز میں کوچز اور میڈیکل کے لوگ شامل ہیں۔ ان میں محمد شفیق چیف ڈی مشن، جاوید لودھی ڈپٹی چیف ڈی مشن اورزینب شوکت ایڈمن آفیشل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیرس اولمپکس میں پاکستان کیلئے میڈل کی واحد امید جیولین تھرو کے ہیرو ارشد ندیم ہیں۔
ایتھلیٹ ارشد ندیم کو چند ہفتے جنوبی افریقہ میں تربیت کا موقع ملا تاہم وہ زیادہ تر وقت لاہور کے پنجاب سٹیڈیم میں ٹریننگ کرتے رہے ہیں، انہیں انجری کا بھی سامنا رہا جس کی وجہ سے انہیں لندن میں اپنے گھٹنے کی سرجری کرانی پڑی۔
یاد رہے کہ ارشد ندیم کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل اور ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں سلور میڈل جیت چکے ہیں۔
اس کے علاوہ پاکستان اولمپکس میں کوئی میڈل نہیں جیتا پایا ہے۔
میگا ایونٹ کی افتتاحی تقریب آج منعقد ہوئی جبکہ اولمپکس مقابلوں میں‌دنیا بھر سے کھلاڑی شرکت کرینگے. پورا سال محنت کر کے شریک ممالک کی ٹیموں کیجانب سے اپنے کھلاڑیوں کی تربیت پر فوکس کیا گیا تھا جس کا پتہ اب میدان میں لگے گا.
پاکستانی کھلاڑیوں میں‌ارشد ندیم کی پرفارمنس دیکھ کر ان سے بہترین کارکردگی سمیت میڈل کی امیدیں وابستہ کی جا رہی ہیں.

مزید پڑھیں:  9سال قبل لاپتہ کوہ پیماوں کی باقیات برآمد