کراچی میں فائرنگ واقعہ

کراچی میں فائرنگ واقعہ کے دوران 5 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: کراچی میں فائرنگ واقعہ کے دوران 5 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئَے۔
واقعات کے مطابق کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس خیابان نشاط میں دو متحارب فریقین کے مابین فائرنگ واقعات کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع نے اس حوالے سے بتایا کہ کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان نشاط میں پرانی رنجش پر 2 گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق کراچی میں فائرنگ واقعہ کے دوران ایک گروپ کے 3 اور دوسرے گروپ کے 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دونوں گروپوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے لگتا ہے۔
وزیر داخلہ سندھ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے تفصیلات طلب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی قانون سے بالا تر نہیں اور قانون کے تحفظ کیلئے ہر ممکن ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔
انہوں نے پولیس کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کو یقینی بنایا جائے۔
یاد رہے کہ کراچی میں حالیہ واقعہ کے دوران 5 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔

مزید پڑھیں:  قومی کرکٹر محمد حارث شادی کی بندھن میں بندھ گئے