وانا بازار میں شٹرڈاؤن ہڑتال، امن و آمان کی بحالی کیلئے عوام سڑکوں پر نکل آئے

وانا بازار میں شٹرڈاؤن ہڑتال، امن و آمان کی بحالی کیلئے عوام سڑکوں‌پر نکل آئی، حکومت سے قیام امن کیلئے مطالبہ، ریلی میں‌ہزاروں افراد کی شرکت.
ویب ڈیسک: جنوبی وزیرستان میں امن و آمان کی بحالی کیلئے وانا بازار میں شٹرڈاؤن ہڑتال، 8 ہزار دکانیں بند کر دی گئیں۔ اس موقع پر ہزاروں لوگ امن وامان کی بحالی کیلئے سڑکوں پر نکل آئے۔
ذرائع نے تبایا ہے کہ متحدہ سیاسی آمن پاسون کے زیراہتمام امن ریلی وجلسے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، ریلی میں سیاسی و سماجی رہنماؤں نے تقاریر کیں اور امن و آمان کی بحالی کا مطالبہ کیا۔
امن و آمان کی بحالی کیلئے وانا بازار میں شٹرڈاؤن ہڑتال اور ریلی کے موقع پر بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ ریلی کے دوران مظاہرین نے سفید جھنڈے اٹھا رکھے تھے جن پر آمن کے نعرے درج تھے۔
اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ جنوبی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور اغوکاری سمیت تمام جرائم نامنظور ، آمن کی زمہ داری ریاست کی ہے، کسی قسم مسلح تنظمیں لشکر آمن کے نام پر ناقابل قبول ہیں۔
مظاہرین نے مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ٹارگٹ کلنگ واقعے میں جاں بحق مولانا میرزاجان، مولانا دین سعید کے قاتلوں کو جلدازجلد گرفتار کرکے قانون کے سامنے پیش کیا جائے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ پولیس، سول انتظامیہ کے اختیارات میں مداخلت بند جبکہ پولیس کو غیرقانونی اقدامات سے روکا جائے۔ منشیات، کالے شیشوں اور اسلحہ کی نمائش پر بلاتفریق پابندی عائد کی جائے۔
جلسہ میں مقررین نے واضح کیا کہ فوجی آپریشن ڈالری جنگ مسترد کرتے ہیں اور مزید نقل مکانی کے لئے تیار نہیں۔
متحدہ سیاسی آمن پاسون نے اعلامیہ میں کہا کہ معاشی قتل عام بند کیا جائے، پاک آفغان بارڈر آنگورآڈہ گیٹ تجارت اور عوام کے لئے فی الفور کھول دی جائے۔
مظاہرین نے ریلی میں شرکت کرتے ہوئے ہاتھوں میں‌سفید جھنڈے اٹھا رکھے تھے جبکہ انہوں نے شٹر ڈاون کرتے ہوئے پورا بازار ہی بند کر دیا، انہوں نے ریلی کے دوران حکومت سے علاقہ میں‌قیام امن کا مطالبہ کیا.

مزید پڑھیں:  8ستمبر جلسہ کیلئے اراکین اسمبلی کو ایک ہزارکارکن ساتھ لانے کی ہدایت