احتجاج ملتوی

پی ٹی آئی کا اسلام آباد میں ہونے والا آج کا احتجاج ملتوی

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )نے اسلام آباد میں ہونے والا آج کا احتجاج ملتوی کر دیا۔
پی ٹی آئی رہنما اور پارٹی کے اسلام آباد کے صدر عامر مغل کااس حوالے سے کہنا تھا کہ عدالت نے ہمیں پیر کواحتجاج کی اجازت دی ہے، ہم عدالتی احکامات کی تعمیل کریں گے۔
دوسری جانب اسلام آباد میں لا اینڈ آرڈر کی صورت حال ہونے کی وجہ سے ٹریفک کیلئے ڈائیورشن ہوگی۔
روات ٹی کراس بند ہونے کی صورت میں راولپنڈی صدر روڈ استعمال کیا جا سکے گا۔
ٹریفک پولیس کے مطابق پشاور جی ٹی روڈ بند ہونے کی صورت میں موٹرے کا استعمال کیا جائے گا۔
اسی طرح سری نگر ہائی وے جی 14 بند ہونے کی صورت میں اسلام آباد کیلئے پشاور روڈ، جی ٹی روڈ، میرآباد، کرنل شیر خان روڈ استعمال کیاجائے گا۔
فیض آباد بند ہونے کی صورت میں متبادل راستہ کھنہ پل، لہتراڑ روڈ، کیپٹن طفیل شہید روڈ اور پارک روڈ استعمال کیا جائے، فیض آباد مری روڈ بند ہونے پر متبادل راستہ نائنتھ ایونیو استعمال کیاجائے گا۔
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ زیروپوائنٹ بند ہونے کی صورت میں فیصل ایونیو، جناح ایونیو استعمال کریں، ڈھوکڑی چوک، سرینا چوک بند ہونے کی صورت میں سری نگر ہائی وے، سیونتھ ایونیو استعمال کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  یوم دفاع پاکستان پر انوکھے طریقے سے سیڈ بالز شجر کاری کا اہتمام