آپریشن نہیں ہونے دیں گے

خیبرپختونخوا میں کوئی آپریشن نہیں ہونے دیں گے،وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے واضح اعلان کیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں کوئی آپریشن نہیں ہونے دیں گے ۔
بنوں میں امن جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ امن ، حق اور انصاف مانگتے نہیں بلکہ چھینتے ہیں،پاکستان کی آزادی میں سب سے زیادہ پختونوں کی قربانیاں ہیں ، 1965کی جنگ میں اربوں کا اسلحہ قبائل نے فوج کو دیا۔
انہوں نے کہا کہ بطور وزیراعلیٰ اعلان کرتا ہوں کہ خیبر پختونخوا میں کوئی آپریشن نہیں ہونے دیں گے ۔
وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ امریکہ کے غلاموں نے پختونوں پر غلط پالیسیاں تھوپیں ،ہم خانہ بدوش بنے دوسرے صوبوں میں جب گئے اور جو رویہ اختیار کیا گیا ہمیں اس پر بھی تحفظات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس ملک کے لئے اپنا خون دیں گے لیکن ہم اپنے فیصلے خود کریں گے کسی اورسے نہیں کروائیں گے۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ بنوں کی کمیٹی نے امن کی نکات بھیجیں جس پر تفصیلی بات ہوئی آپ خواہش کے مطابق نکات تسلیم کی گئیں ۔
وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ مدرسہ کے بچے ہمارے دلوں کے قریب ہیں جو تعلیم حاصل کر رہے ہیں وہ دین کی تعلیم ہے۔
علی امین گنڈا پور نے واضح کردیا ہے کہ صوبے میں کہیں بھی مسلح جتھہ دیکھنا نہیں چاہتا،پولیس اور عوام کو اختیار دے رہا ہوں کہ منشیات کہیں پر نہ چھوڑیں میں آپ کے ساتھ ہوں ۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے سرکاری ملازمین کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے سرکاری ملازمین اپنا قبلہ درست کریں ورنہ کارروائی شروع کریں گے ۔
علی امین گنڈا پور نے اپنے خطاب میں واضح کیا کہ جہاں شر پسند ہوں گے وہاں پولیس خود کارروائی کرے گی جیسا بنوں کے عوام نے چاہا ویسے ہی فیصلے کئے ہیں ۔

مزید پڑھیں:  یوم دفاع و شہدا کی پروقار تقریب آج جی ایچ کیو میں ہوگی