19اشیاء مہنگی

مہنگائی میں اضافہ جاری :مرغی ،دالیں ،گوشت سمیت19اشیاء مہنگی

ویب ڈیسک: ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں0.17فیصد اضافہ ،مرغی ، لہسن، دالیں، انڈے ، بیف، گڑھ اور تازہ دودھ سمیت 19 اشیا کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں۔
ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران19اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔
رپورٹ کے مطابق چکن 4.80فیصد ، لہسن 2.01،دال چنا 1.87اور انڈے 1.71فیصد ، بیف 0.93اور گڑ کی قیمت میں 0.89فیصد اضافہ ہوا۔
دال مونگ 0.84 ،تازہ دودھ کی قیمت 0.45 فیصد ، جلانے کی لکڑی 0.23 اور سیگریٹ کی قیمت میں0.12 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔
پورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے 8 اشیا سستی ہوئیں جن میں ٹماٹر،پیاز،آلو،آٹا اور ایل پی جی شامل ہیں ۔
مہنگائی میں صفراعشاریہ ایک سات فیصد بڑھنے سے سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 20 اعشاریہ صفرنوفیصد تک پہنچ گئی،ایک ہفتے میں19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہو۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد میں 16سال بعد پولیو کیس رپورٹ، ملک بھرمیں تعداد 17ہوگئی