جوڈیشل افسران بحال

پشاور ہائیکورٹ: کرپشن کے الزام پر برطرف ججز سمیت 11جوڈیشل افسران بحال

ویب ڈیسک: پشاور ہائی کورٹ نے کرپشن کے الزام پر برطرف کیے گئے ججز سمیت 11جوڈیشل افسران کو عہدوں پر بحال کردیا ۔
پشاور ہائی کورٹ میں برطرف کیے گئے ڈسٹرکٹ سیشن جج، 6ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ججز سمیت 11جوڈیشل افسران کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔
سماعت کے دوران عدالت نے 11 جوڈیشل افسران کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے انہیں عہدوں پر بحال کردیا۔
ریفری جج جسٹس نعیم انور کے روبرو سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ کرپشن کے الزام پر 11 جوڈیشل افسران کو 2017 میں عہدوں سے برطرف کیا گیا تھا جوڈیشل افسران کو جن الزامات پر برطرف کیا گیا ان کے کوئی ثبوت موجود نہیں ہیں۔
وکیل نے بتایا کہ گریڈ 18، 19، 20، 21 کے جوڈیشل افسران ہیں، جنہیں صفائی کا موقع فراہم کیے بغیر عہدوں سے برطرف کیا گیا۔
اے سی آر میں کہیں پر ثابت نہیں ہوتا کہ کرپشن کی یا کرپشن کے الزامات ثابت ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس شکیل احمد نے اپیلوں پر مختلف فیصلے صادر کیے۔
جسٹس شکیل احمد نے افسران کو بحال کیا اور جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے اپیلیں خارج کیں، جس کے بعد ججز کی جانب سے مختلف آرا آنے کے بعد کیس کو ریفری جج کے پاس بھیجا گیا۔

مزید پڑھیں:  ملک بھرمیں یوم دفاع بھرپورجوش و جذبے کیساتھ منایاجا رہا ہے