جماعت اسلامی کا دھرنا

جماعت اسلامی کا دھرنا، ڈی چوک سے متعدد کارکنان گرفتار

ویب ڈیسک: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے دھرنے کے پیش نظر وفاقی پولیس نے ڈی چوک سے متعدد کارکنان کو گرفتار کر لیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق گرفتار کارکنان کو قیدی وین میں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ مزید گرفتاریوں کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔
پولیس و انتظامیہ نے ڈی چوک آنے والے راستوں کو کنٹینر لگا کر بند کر دیا ہے،شہر کے داخلی راستوں پر بھی کنٹینرز رکھ دیے گئے ہیں جبکہ شہر کی اہم شاہراہوں اور چوراہوں پر ٹریفک کے لیے صرف ایک لائن کھلی رکھی گئی ہے۔
شہر کے تمام داخلی راستوں کی بندش کے باعث سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جبکہ شہری شدید پریشان ہیں۔
فیض آباد پر پولیس کی بھاری نفری تعینات جبکہ واٹر کینن اور آنسو گیس سے لیس پولیس نفری فیض آباد پہنچا دی گئیں۔
دھرنے کے شرکا سے نمٹنے کے لیے آپریشنل پولیس کو پولیس لائنز سے 10 ہزار آنسو گیس کے شیل جاری کر دیے گئے ۔
زیرو پوائنٹ پل کے نیچے دو لینز کھول کر باقی کنٹینرز لگا دیے گئے
دوسری جانب تین سرکاری ہسپتالوں کے سربراہان کو شعبہ ایمرجنسی سوموار تک ہائی الرٹ رکھے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد میں 16سال بعد پولیو کیس رپورٹ، ملک بھرمیں تعداد 17ہوگئی