مخصوص نشستوں کی فہرست

پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں کی فہرست الیکشن کمیشن میں جمع

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مخصوص نشستوں کی فہرست الیکشن کمیشن میں جمع کروا دی گئی ۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی، سندھ، پنجاب اور کے پی اسمبلیوں کی مخصوص نشستوں کی فہرست جمع کروائی ہے جس میں 67خواتین اور 11اقلیتی نشستوں کے لئے نام دیئے گئے ۔
ذرائع کے مطابق صنم جاوید، عالیہ حمزہ ،کنول شوذب ، روبینہ شاہین ، سیمابیہ طاہر کا نام قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے لیے دیا گیا ہے۔
تحریک انصاف نے لال چند ملہی کانام قومی اسمبلی میں اقلیتی نشست کے لیے دیا جبکہ یاسمین راشد کا نام پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشست کیلئے دیا ہے۔
12 جولائی کو سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن اور پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے مخصوص نشستیں تحریک انصاف کو دینے کا حکم دے دیا تھا۔

مزید پڑھیں:  بجلی مزید 1 روپے75 پیسے مہنگی، نیپرا نے منظوری دیدی