جے یو آئی مظاہرہ

جے یو آئی پشاور کے زیر اہتمام مبارک ثانی کیس فیصلے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ویب ڈیسک: جمعیت علمائے اسلام پشاور کے زیر اہتمام سپریم کورٹ کے مبارک ثانی کیس فیصلے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔
جے یو آئی کی جانب سے پشاور کے اشرف روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں مقامی قائدین کے علاوہ بڑی تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی ۔
احتجاجی مظاہرے سے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عطاالرحمان و صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا عطاالحق درویش نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیصلے سے پوری امت ہیجان کی کیفیت میں اور تمام جماعتیں سراپا احتجاج ہیں۔
مقررین کا کہنا تھا کہ فیصلے سے قادیانیوں کو قرآن وسنت اور آئین پاکستان کے خلاف اسلام اور پیغمبر اسلام کی اہانت کرنے کی کھلی آزادی دی گئی ہے، جو کسی صورت برداشت نہیں کی جاسکتی ۔

مزید پڑھیں:  کئی نیب ترامیم کے معمار عمران خان خود تھے: تفصیلی فیصلہ