قبل ازوقت انتخابات

ملک میں قبل ازوقت انتخابات کے انعقاد کا امکان مسترد

ویب ڈیسک: وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے ملک میں قبل ازوقت انتخابات کے انعقاد کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخاقات مقررہ وقت پر ہی ہوں گے ۔
اپنے بیان میں وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ کا کہناتھا کہ آئین میں اسمبلیوں کی مدت پانچ سال ہے، قبل ازوقت انتخابات کے حالات نہیں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں قبل ازوقت انتخابات اپوزیشن لیڈر کی خواہش ہوسکتی ہے لیکن انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سب ٹھیک چل رہا ہے اللہ خیر کرے گا، اسمبلیاں پانچ سالہ مدت پوری کریں گی، مسلم لیگ ن پر نفرت پھیلانے کے الزام کا جواب عمر ایوب سے لیں۔
واضح رہے چند روز سے پی ٹی آئی سمیت مختلف جماعتوں کے رہنماں کی جانب سے قبل از وقت انتخابات کی باتیں زیر گردش ہیں۔

مزید پڑھیں:  کوئٹہ میں گاڑی الٹ جانے سے 2 افراد جاں بحق